ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020 08:54am
فائل فوٹو

اسلا آباد:ملک کے بیشترعلاقوں میں بادلوں کا راج رہے گا ، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری ہوگی ، بالائی اور پہاڑی علاقے میں بھی برسات ہوگی۔

ملک بھرکے اکثرعلاقے ابرآلود ہیں  کہیں بادل برسیں گے تو کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان  ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان،کے پی کے،پنجاب، بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان،آزاد کشمیراوراسلام آباد میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بادل برسیں گے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، جیکب آباد اورلاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش منگلہ میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ کے اضلاع میرپورخان ، دادو اوربے نظیرآباد شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ۔